ٹرمپ کو مڈٹرم انتخابات میں خطرے کی گھنٹی سنائی دینے لگی؟ڈیموکریٹس کی کامیابی پر بڑی وارننگ

ٹرمپ کو مڈٹرم انتخابات میں خطرے کی گھنٹی سنائی دینے لگی؟ڈیموکریٹس کی کامیابی پر بڑی وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں مڈٹرم انتخابات، ایران جنگ اور اسرائیل جانے والے مسافر طیارے کے واقعے پر اہم بیانات دیے ہیں۔

امریکی صدری ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ڈیموکریٹس مڈٹرم انتخابات جیت گئے تو امریکا میں مہنگائی کا طوفان آسکتا ہے۔

ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی معاشی کارکردگی کے پیغام کو مؤثر انداز میں عوام تک نہ پہنچانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

ایران کی معیشت سے متعلق دعویٰ

ٹرمپ نے ایران کی موجودہ معاشی صورتحال پر بھی سخت تبصرہ کیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور ایرانی قیادت اقتدار کے لیے باہمی کشمکش میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام ایران کے معاملے پر ثالثوں کے ذریعے رابطوں میں ہیں۔تازہ صورتحال میں قطر کی ثالثی سے امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطے بھی جاری رہے ہیں۔

چند دن میں بڑی پیشرفت کا دعویٰ

ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر آئندہ چند دنوں میں بڑی پیشرفت کی امید بھی ظاہر کی۔ امریکی صدر کی جانب سے اس سے قبل بھی ایران جنگ کے جلد خاتمے اور مذاکرات کے حوالے سے مثبت اشارے دیے گئے ہیں۔

اسرائیل جانے والا طیارہ

میڈیا گفتگو میں اسرائیل جانے والے مسافر طیارے کے واقعے کا معاملہ بھی اہم رہا۔ دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں دوران پرواز کو پائلٹ پر حملہ کیا گیا۔

واقعے کے بعد طیارہ تیزی سے بلندی کھونے لگا اور مسافروں میں خوف پھیل گیا۔ مسافروں اور عملے کے ارکان نے کاک پٹ میں داخل ہو کر حملہ آور پائلٹ کو قابو کیا۔طیارے کو سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

طیارہ بچانے والے ہیرو

رپورٹس کے مطابق زخمی کپتان نے حملے کے باوجود صورتحال کو سنبھالنے میں اہم کردار ادا کیا۔مسافروں اور عملے کی مداخلت سے طیارے کو مزید تباہی سے بچایا گیا۔

برطانیہ میں فوجی اڈے کا واقعہ

برطانیہ میں امریکی استعمال کے فوجی اڈے RAF Fairford کے قریب پیش آنے والے واقعے پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔

برطانوی حکام کے مطابق پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔برطانوی وزیر داخلہ اینڈی برنہم نے کہا ہے کہ اس واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کے مضبوط اشارے موجود ہیں۔تاہم تحقیقات جاری ہونے کے باعث مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔

editor

Related Articles