عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ ناکام قرار دیدیا

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ ناکام قرار دیدیا

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ جلسے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ناکام قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں عوام کی شرکت بہت کم رہی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں سے لوگ نہیں آئے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جلسے کے منتظمین اب خیبر پختونخوا سے مدد مانگ رہے ہیں، جو ان کی کمزوری کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ “میں نے پورے لاہور کا دورہ کیا، کہیں تحریک انصاف کا جھنڈا نظر نہیں آیا۔”

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کاجلسہ، انتظامیہ راستوں میں رکاوٹیں نہ ڈالے : بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آگیا

عظمیٰ بخاری کے مطابق، لاہور سے صرف 1500 افراد نے شرکت کی، جبکہ گوجرانوالہ سے 65، سرگودھا سے 205 اور ڈی جی خان سے 100 سے 150 افراد جلسہ گاہ میں آئے۔

انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ عالیہ حمزہ اور سردار لطیف کھوسہ کے ساتھ آنے والے لوگوں کی تعداد بھی بہت کم تھی۔

خیال رہے کہ حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی کو مویشی منڈی کاہنہ میں جلسے کی اجازت دی ہے، جس کا وقت سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles