موسم سرما میں صارفین کیلئے گیس فراہمی کےنئے شیڈول کا اعلان جاری

موسم سرما میں صارفین کیلئے گیس فراہمی کےنئے شیڈول کا اعلان جاری

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے صارفین کے لیے گیس کے مستقل فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے رواں موسم سرما کے لیے گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول متعارف کرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس این جی پی ایل کی جانب سے نظرثانی شدہ شیڈول کا مقصد گیس صارفین کو کھانا پکانے اور روزمرہ کے معمولات کی بہتر منصوبہ بندی کرنے میں مدد یقینی بنانا ہے۔ اس حوالے سے نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق دن میں روزانہ تین مخصوص ٹائم سلاٹس کے دوران فل گیس پریشر کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

موسم سرما میں گیس کی فراہمی کے نئے شیڈول پلان کے مطابق صارفین کو درج ذیل گھنٹوں کے دوران گیس فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔- صبح 6:00 بجے سے صبح 9:00 بجے تک ناشتے کے لیے، دوپہر 12:00 PM سے 2:00 PM دوپہر کے کھانے کے لیے اور 6:00 سے 9:00 رات کے کھانے کے لیے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ایس این جی پی ایل کے حکام نے وضاحت کی کہ یہ اوقات موسمِ سرما کے مہینوں میں گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومتی رہنما خطوط کے مطابق مقرر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے صارفین کو یقین دلایا کہ تمام سروس والے علاقوں میں ان مقررہ کردہ اوقات کے اندر گیس پورے پریشر پر فراہم کی جائے گی۔

سردیوں میں اکثر ہیٹنگ کی ضروریات کی وجہ سے گیس کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے، کیونکہ بہت سے گھر کھانا بنانے اور ہیٹر کے لیے گیس پر انحصار کرتے ہیں۔ دن کی روشنی میں کم گھنٹے اور گھر کے اندر گرمی کو برقرار رکھنے کے سیزن کے دوران گیس کے زیادہ استعمال میں مزید معاون ثابت ہونگے۔

SNGPL اس وقت پنجاب، خیبرپختونخوا اور پاکستان کے دیگر خطوں میں 7.22 ملین سے زائد صارفین کو گیس فراہم کر رہا ہے۔

editor

Related Articles