چیٹ جی پی ٹی کا نیا کمال، اب تصاویر بھی حرکت کریں گی،نیا فیچر آگیا

چیٹ جی پی ٹی کا نیا کمال، اب تصاویر بھی حرکت کریں گی،نیا فیچر آگیا

مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے لیے نیا امیج جنریشن ماڈل ’امیجز 2.6‘ متعارف کرا دیا ہے، جس کی مدد سے صارفین نہ صرف تصاویر بنا سکیں گے بلکہ انہیں متحرک GIF کی شکل میں بھی تبدیل کرسکیں گے۔

اس نئی سہولت کے ذریعے صارفین اپنی موجودہ تصاویر اپ لوڈ کرکے انہیں حرکت دینے کی ہدایات دے سکیں گے۔ مثال کے طور پر کسی ساکت تصویر میں موجود کردار کو ہاتھ ہلاتے، مسکراتے یا کسی دوسری حرکت میں دکھایا جاسکے گا۔

اس کے علاوہ صارفین اپنی پسند کا کوئی منظر تحریری ہدایات کے ذریعے بیان کرکے بھی متحرک تصویری فارمیٹ ’GIF‘ تیار کرسکیں گے۔ یعنی تصویر پہلے سے موجود ہونا ضروری نہیں ہوگا۔ متحرک تصویری فارمیٹ’GIF‘ بنانے کے لیے الگ ٹول کی ضرورت نہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل، بغیر چیٹ کھولے پڑھیں پیغامات

نئے فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ صارفین کو  متحرک تصویری فارمیٹ ’GIF‘ بنانے کے لیے کسی الگ ایپلی کیشن یا ٹول کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ کام براہِ راست چیٹ جی پی ٹی میں کیا جاسکے گا۔

تیار ہونے والی متحرک تصویری فارمیٹ’GIF‘ کی پلے بیک اسپیڈ بھی تبدیل کی جاسکے گی، جبکہ صارفین اپنی ضرورت کے مطابق متحرک تصویر میں مزید تبدیلیاں بھی کرسکیں گے۔

editor

Related Articles