عمران خان سے ملاقات کی اجازت، پانچ رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا

عمران خان سے ملاقات کی اجازت،  پانچ رکنی وفد اڈیالہ جیل  پہنچ گیا

پاکستان تحریک انصاف کے وفد کو بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے بعد پی ٹی آئی کا پانچ رکنی وفد ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے پانچ رکنی وفد کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔ پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ سے اڈیالہ جیل کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات کے لیے پانچ افراد کی اجازت مانگی تھی، جسے حکومت نے منظور کر لیا ہے۔ اجازت ملنے والے افراد میں بیرسٹر گوہر، علی ظفر، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کی نئی آفر: صرف 70,000 روپے ماہانہ قسط پر گاڑی حاصل کریں

ملاقات کے وقت کا فیصلہ تحریک انصاف نے خود کرنا ہے، جبکہ اِلتوا یا تاخیر کی صورت میں ذمہ داری بھی تحریک انصاف پر عائد ہوگی۔ یہ ملاقات 26ویں آئینی ترمیم کے منظوری کے معاملے پر اہمیت کی حامل ہے۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کر دی گئی ہے، جس کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ پابندی 18 اکتوبر تک نافذ تھی، لیکن سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مزید توسیع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفت سولر سسٹم کے حوالے سے اہم خبر

ملاقاتوں پر یہ پابندی سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ عام قیدیوں پر بھی لاگو ہوگی۔ حکام نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے یہ پابندی مزید بڑھائی جا سکتی ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی میں 2 دن کی توسیع کا اطلاق عمران خان سے ملاقات پر نہیں ہو گا۔

Related Articles