رشتے ناطے ختم، صرف امن مقدم، میر علی میں خوارج کیلئے پناہ،ہمدردی، نہ تدفین، والدین نے دہشتگرد بیٹوں کی لاشیں دفنانے سے انکار کردیا

شمالی وزیرستان بالخصوص میر علی کے گنجان آباد علاقوں کے عوام خوارج کے ظلم و ستم سے تنگ آچکے تھے۔ دہشت گردوں نے مقامی آبادی کے گھروں پر زبردستی قبضے کر رکھے تھے اور مفت کھانے پینے اور پناہ کے مطالبات کرکے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی تھی۔

خوارج نے رہائشی آبادیوں اور معصوم شہریوں کے گھروں میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز (IEDs) ذخیرہ کر رکھے تھے۔ ان دھماکا خیز مواد کے پھٹنے اور سیکیورٹی فورسز پر چھپ کر فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں بے گناہ خواتین اور بچوں کا جانی نقصان معمول بن چکا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کے حالیہ کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک اور مقامی آبادی کو ان کے ظلم و جبر سے نجات دلانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ان آپریشنز کے دوران بڑی تعداد میں خوارج ہلاک کیے گئے، جبکہ بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرکے علاقے کو محفوظ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، مجموعی طور پر 91 دہشت گرد ہلاک ، درجنوں زخمی

آپریشنز میں کامیابی اور امن کی بحالی کی کوششوں پر مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کا والہانہ استقبال کیا اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔خوارج کے خلاف عوامی نفرت اور بیزاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مقامی لوگوں نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں دفنانے سے بھی صاف انکار کردیا ہے۔

یہاں تک کہ دہشت گردی میں ملوث مقامی عناصر کے والدین اور اہلِ خانہ نے بھی اپنے خونی رشتوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے بیٹوں کی لاشیں وصول کرنے اور دفنانے سے انکار کردیا ہے۔ یوں مقامی آبادی نے دہشت گرد عناصر کو معاشرے سے مکمل طور پر مسترد کرنے کا دوٹوک پیغام دیا ہے۔

editor

Related Articles