26 ویں آئینی ترمیم کے لئے قومی اسمبلی میں شق وار منظوری کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک پر ار اکین کھڑے ہوکر ووٹ کررہے ہیں، ترمیم پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 225 ارکان نے ووٹ دیئے ، 12 ارکان اسمبلی نے مخالفت میں ووٹ دئیے ۔
قبل ازیں ملکی ایوان بالا (سینیٹ) نے دوتہائی اکثریت سے 26 ویں آئینی ترمیم منظورکرلی ہے۔

