عمران خان کو چھوڑنے والی نہیں ہوں، سینیٹر زرقا تیمور نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

عمران خان کو چھوڑنے والی نہیں ہوں، سینیٹر زرقا تیمور نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر زرقا تیمور نے کہا ہے کہ میں عمران خان کیساتھ ہوں اور ان پر جان بھی قربان ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سینیٹر زرقا تیمور نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’’میں عمران خان کو چھوڑنے والی نہیں ہوں۔ آپ لوگوں کی کاوشوں سے میرا بیٹا رہا ہوا ہے۔ میں واضح کرتی چلوں کہ میں نے نہ تو کوئی ڈیل کی ہے اور نہ ہی 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے کوئی ووٹ دیا۔ میرا گواہ صرف اللہ ہے‘‘۔

زرقا تیمور نے مزید کہا کہ ان کے سینے میں کچھ راز ہیں جو وہ دبے رہنے دیں گی لیکن ایک دن وہ ان رازوں کو افشا کریں گی۔ انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا اور کہا کہ ان کی کاوشوں سے آج ان کا بیٹا گھر واپس آ گیا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ میں آپ سب کو یہ یقین دہانی دلاتی ہوں، اس مشکل وقت میں پچھلے ڈھائی سالوں سے جس طرح ہم ساتھ کھڑے رہے ہیں اسی طرح ہم ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔ میں اس وقت مشکل میں ہوں میرا بیٹا میرے گھر پر نہیں ہے۔ بہت سے لوگ مشکل میں ہیں، میں اپنی جنگ لڑ رہی ہوں۔ آپ ایک پازیٹو طریقے سے رول آف لاء کیلئے آواز اٹھائیں۔ کچھ بھی غلط نہیں ہوگا، ہم بھی ساتھ کھڑے ہیں اور یہ کبھی ہو ہی نہیں سکتا کہ میں عمران کے خلاف پاکستان کے خلاف ووٹ دوں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *