محکمہ پاسپورٹ میں نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل

محکمہ پاسپورٹ میں نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل

بیرون ملک جانے والوں کے لیے پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ محکمہ پاسپورٹس کے مطابق نئے پرنٹرز کی آمد سے پرنٹنگ صلاحیت دو گنا بڑھ گئی ہے۔ اب روزانہ 40 ہزار پاسپورٹس کی پرنٹنگ کی جا رہی ہے جبکہ اس سے قبل یومیہ صلاحیت صرف 20 ہزار پاسپورٹس تھی۔

مزید پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے افرادکیلئے بڑی خوشخبری

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 10 نئے پرنٹرز کے ذریعے پروڈکشن صلاحیت میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔

مزید برآں ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ 7 مزید جدید مشینیں جلد ہی پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز پہنچیں گی، جن سے ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ بھی ممکن ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید پرنٹرز کی آمد کے بعد پرنٹنگ صلاحیت میں حیران کن حد تک اضافہ ہوگا اور اس سے بیک لاگ کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

editor

Related Articles