افواج پاکستان قوم کی حمایت سے ہر سازش کو ناکام بنادیں گی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

افواج پاکستان قوم کی حمایت سے ہر سازش کو ناکام بنادیں گی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے پاک افواج ملک کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نارووال اور سیالکوٹ میں ٹریننگ فیلڈ کا دورہ کیا، جہاں کور کمانڈر گوجرانوالہ اور آئی جی ٹریننگ نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو مشق کے مقاصد پر بریفنگ دی گئی، اور انہوں نے جوانوں کے ساتھ دن گزارا، ان کے تربیتی معیار، پیشہ وارانہ تیاریوں اور بلند جذبے کو سراہا

آرمی چیف نے مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے دشمن کے کسی بھی حملے سے نمٹنے کے لیے مسلسل تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشق کا مقصد جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

آرمی چیف نے جوانوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، اور یہ ملکی دفاع اور سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواج ہر قسم کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں اور ملک کی سلامتی کے لیے تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

editor

Related Articles