رانا ثناء اللّٰہ نے تحریک انصاف سے رابطے کی تصدیق کردی

رانا ثناء اللّٰہ نے تحریک انصاف سے رابطے کی تصدیق کردی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ فائنل کال سے پہلے تحریک انصاف سے رابطہ کیا گیا تھا، البتہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کی بات نہیں ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب بھی ہم نے چارٹر آف اکانومی پیشکش کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے لیکن بات چیت کا پیغام نہیں دیا، تحریکِ انصاف کا ہمارے لیے ابھی یہی پیغام ہے کہ ہم آپ سے کیوں مذاکرات کریں؟

یہ بھی پڑھیں :شام میں پھنسے 318 پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اگر تحریکِ انصاف نے مذاکرات کا پیغام بھیجا تو ہماری طرف سے انکار نہیں کیا جائے گا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ بیٹھ کر سلجھایا جا سکتا ہے، اس معاملے میں کوئی ڈیڈ لاک والی بات نظر نہیں آرہی، سوسائٹی ایکٹ یا وزارتِ تعلیم سے رجسٹرڈ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

editor

Related Articles