پاسپورٹ آفس کی ناقص کارکردگی بے نقاب، شہریوں نے ویڈیو وائرل کر دی

پاسپورٹ آفس کی ناقص کارکردگی بے نقاب، شہریوں نے ویڈیو وائرل کر دی

حیدرآباد میں پاسپورٹ آفس کی ناقص کارکردگی سامنے آ گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ آفس کا عملہ ڈیوٹی کے اوقات کے کئی گھنٹے بعد آفس پہنچتا ہے، جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ پاسپورٹ آفس کی حالت اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ شہریوں کو بنیادی سہولتیں بھی دستیاب نہیں۔ عملہ اکثر 11 بجے تک آفس نہیں پہنچتا، اور معلوماتی کاؤنٹر پر بھی کوئی ذمہ دار موجود نہیں ہوتا۔

اس صورتحال سے تنگ آ کر شہریوں نے پاسپورٹ آفس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے۔ ویڈیو میں دفتر کی بدانتظامی اور بے ترتیبی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور پاسپورٹ آفس کے انتظامات کو بہتر بنائیں تاکہ عوام کو سہولت مل سکے۔

Related Articles