پشاورہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو کسی بھی مقدمے میں ان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی اور 9 جنوری تک ضمانت کی منظوری دی۔
عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ عمر ایوب کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے اور وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں۔