خاران شہر میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنادئیے

خاران شہر میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنادئیے

خاران شہر میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے اور شہر میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کا عبرت ناک انجام ۔

دہشت گرد شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے ناپاک ارادے سے شہر میں داخل ہوئے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز کی فوری اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں ان کی سازش ناکام بنا دی گئی۔

سیکیورٹی فورسز کی اس کامیاب کارروائی سے ایک بار پھر ثابت ہوا کہ ملک دشمن عناصر کے لیے بلوچستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان: نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

قبل ازیں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 7 بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی 30 اور 31 جولائی 2026 کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی، اس کی نگرانی کی اور بروقت اور ٹارگیٹیڈ کارروائی کرتے ہوئے اسے تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے تمام 7 دہشت گرد مارے گئے، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈیز) کا ذخیرہ بھی موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔

editor

Related Articles