نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، خطہ پوٹھوہار اور پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں 23 دسمبر سے ہلکی بارش اور ابر آلود موسم کا امکان ہے۔ آئندہ ہفتے پنجاب میں موسم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ میں اضافے کی توقع ہے۔
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 26 دسمبر تک چند مقامات پر بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مقامی انتظامیہ، متعلقہ اداروں اور عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔