ایک ہی دن میں 22 ارب ڈالر! ایلون مسک کی دولت کا گراف ایک کھرب ڈالر پار کر گیا

ایک ہی دن میں 22 ارب ڈالر! ایلون مسک کی دولت کا گراف ایک کھرب ڈالر پار کر گیا

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک کی دولت میں ایک ہی دن کے اندر تقریباً 22 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد وہ دوبارہ ایک کھرب ڈالر کی حد عبور کر گئے ہیں۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق مسک کی مجموعی دولت بڑھ کر 1.012 کھرب ڈالر ہو گئی، جو ایک روز پہلے کے مقابلے میں 2.15 فیصد زیادہ ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اس سے ایک روز قبل ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے حصص گرنے سے ان کی دولت میں 36 ارب ڈالر کی کمی ہوئی تھی اور وہ عارضی طور پر کھرب پتیوں کی فہرست سے باہر ہو گئے تھے۔ جمعے کو دونوں کمپنیوں کے حصص میں تیزی نے یہ نقصان پورا کر دیا۔

ٹیسلا کے حصص میں اضافہ

 ٹیسلا کے حصص میں ڈھائی فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،  اس کی ایک وجہ چین کی پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار تھے، جن کے مطابق شنگھائی میں تیار ہونے والی ٹیسلا گاڑیوں (ماڈل 3 اور ماڈل وائی) کی فروخت ستمبر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد بڑھی ، ستمبر میں یہ فروخت 95 ہزار 366 یونٹس رہی، جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں 90 ہزار 812 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : اس سال کا سب سے سستا نیا آئی فون کتنے کا ہے؟ قیمت جان کر حیران رہ جائینگے!

اس سے چند روز قبل ٹیسلا نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 4 لاکھ 86 ہزار 532 گاڑیاں فراہم کرنے کی اطلاع دی تھی، جو تجزیہ کاروں کے اندازوں سے زیادہ تھیں۔ یہ اعداد و شمار کمپنی کے لیے اس لیے اہم ہیں کہ وہ مسلسل تیسرے سال سالانہ فروخت میں کمی سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسپیس ایکس کا اسپیکٹرم معاہدہ

اسپیس ایکس کے حصص میں بھی جمعے کی صبح تقریباً ڈیڑھ فیصد اضافہ ہوا ،  کمپنی نے کم فریکوئنسی والے وائرلیس اسپیکٹرم کے ملک گیر لائسنسوں کا پورٹ فولیو خریدنے پر اتفاق کیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 8 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کے پاس آخر وہ کیا ہے جو ایلون مسک خرید نہیں سکتے؟ سالڈ اسٹیٹ بیٹری پر بڑا منصوبہ سامنے آگیا

 اس معاہدے سے اسٹارلنک کے مجوزہ موبائل منصوبے کو وسعت مل سکتی ہے،  کمپنی کے مطابق 800 میگاہرٹز اسپیکٹرم کی مدد سے اسٹارلنک موبائل سروس زیادہ وسیع علاقے میں رابطہ فراہم کر سکے گی۔

پہلے بھی کھرب پتی بنے مگر گراف نیچے آگیا

مسک 12 جون کو اسپیس ایکس کے اسٹاک مارکیٹ میں آنے کے بعد پہلی بار ایک کھرب ڈالر سے زیادہ دولت کے مالک بنے تھے تاہم چند روز بعد کمپنی کے حصص کئی دنوں میں 31 فیصد گر گئے، جبکہ ٹیسلا کے 116 ارب ڈالر مالیت کے حصص پر نئی پابندیاں بھی لگیں، جس سے ان کی دولت دوبارہ اس حد سے نیچے آ گئی تھی،   دونوں کمپنیوں کے حصص بڑھنے کے بعد وہ ایک بار پھر کھرب پتی بن گئے۔

editor

Related Articles