وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا الٹی میٹم دیدیا

وزیر اعلیٰ مریم نوازنے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب کی سڑکوں اور تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز30 جون تک ہر صورت میں مکمل کریں ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 پراجیکٹس کی منظوری کے بعد 455 پر کام شروع ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عدالتی فیصلے سے پی ٹی آئی کا دوغلاپن سامنے آگیا ، احسن اقبال

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو کے تحت 72 اسکیموں کی منظوری اور 67 پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں صوبائی چیف منسٹر نے مالی سال کے آخر تک پنجاب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکو ں کی بحالی اور تعمیر و مرمت سے لاکھوں شہری کو فائدہ پہنچے گا ، کھیت تا منڈی سڑک کی تعمیر سے معاشی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی ، اور روزگار میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ بھی مذاکرات شروع کر رہی ہے، عمر ایوب

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک بننے سے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں ملیں گی ، دیہا تی عوام کو پہلی مرتبہ شہروں کے اعلیٰ پرائیویٹ کلینکس کا ماحول میسر آئے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *