حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی اور جے یو آئی(ف) کے درمیان ملاقات آئیندہ ہفتے طے پا گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نے سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے،مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے وفد کی ملاقات پیر یا منگل کو ہو گی۔ مولانا فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان سے واپسی پر ملاقات ہوگی،ملاقات میں اپوزیشن الائنس تشکیل دینے سے متعلق گفتگو ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمن تک پہنچایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت سے مذکرات کی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے جاری ہیں اورپی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطے بحال ہوگئے، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات آئندہ ہفتے ہوگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد آئندہ ہفتے کے آغاز میں ملاقات کرے گا۔