پی ٹی آئی حکومت ختم، کے پی میں 13 سال بعد ترقی کا سورج طلوع،علاقائی ترقیاتی کونسل کے اراکین کے انتخاب کا عمل شروع

پی ٹی آئی حکومت ختم، کے پی میں 13 سال بعد ترقی کا سورج طلوع،علاقائی ترقیاتی کونسل کے اراکین کے انتخاب کا عمل شروع

‏ نئے انتظامی نظام کے تحت خیبر پختونخوا کے بارہ میں سے چار  اضلاع میں علاقائی ترقیاتی کونسل کے ارکان کے انتخاب کا عمل شروع ہو گیا 

‏14 اکتوبر کو شمالی وزیرستان، خیبر، بنوں اور ٹل (کرم) میں یہ پروسیس شروع ہوا جب کہ آنے والے دو دنوں میں باقی اضلاع میں بھی یہ عمل دہرایا جائے گا

‏ نئے انتظامی نظام کے تحت خیبر پختونخوا کے بارہ اضلاع ، جن میں باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اپر، جنوبی وزیرستان لوئر، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت اور بنوں شامل ہیں، میں مقامی افراد کونسل کا انتخاب کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کی کرپٹ حکومت جاتے ہی کے پی میں تعمیر و ترقی کا سورج طلوع ، 12 اضلاع کے لیے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ
‏
‏ کونسل کے ارکان کا انتخاب مقامی آبادی کی خواہشات، قبائلی روایات اور باہمی مشاورت کو مدنظر رکھتے ہوئے جرگہ نظام کے تحت کیا جا رہا ہے

‏ جرگے کے تحت کونسل ممبران کے انتخاب کا مقصد یہ ہے کہ مقامی عمائدین کو نمائندگی دی جا سکے* اور علاقے کے مسائل، ضروریات اور ترقیاتی ترجیحات کو مؤثر انداز میں متعلقہ حکام تک پہنچایا جا سکے۔

‏ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شمالی وزیرستان، خیبر، بنوں اور ٹل میں ملک و مشران، علماء کرام، عمائدین اور تاجروں کے ساتھ جرگے منعقد کیے گئے، جن میں امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی، عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

‏اس عمل میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ معاونت فراہم کر رہے ہیں، جبکہ مختلف علاقوں میں جرگوں کے انعقاد اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔

‏ ملک و مشران نے نئے انتظامی نظام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھنے، عوامی مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کرنے اور علاقے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

 یہ بھی پڑھیں :اقتدار کا سورج غروب ہوتے ہی پی ٹی آئی کا بیانیہ بنانے والے شفیع جان روپوش، ابھی تک منظر عام پر نہیں آئے

‏ اس اقدام کے ذریعے مقامی روایات اور اجتماعی مشاورت کو انتظامی و ترقیاتی عمل سے منسلک کرتے ہوئے مقامی آبادی کی نمائندگی کو مؤثر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

‏انتخابی عمل مکمل ہونے پر ہر ضلع سے دو قبائلی عمائدین یا ملک منتخب کیے جائیں گے، جس کے نتیجے میں 12 اضلاع کی نمائندگی پر علاقائی ترقیاتی کونسل تشکیل پائے گی۔

‏اس کونسل کا مقصد مقامی آبادی کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی، عوامی مسائل کے حل کے لیے تجاویز اور انتظامی اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کو بہتر بنانا ہے

‏ جرگوں اور مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام متعلقہ اضلاع سے کونسل کے ارکان کا انتخاب مکمل نہیں ہو جاتا

editor

Related Articles