آپریشن رد الفتنہ 3: قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کواڈ کاپٹر کاروائی، انڈین فنڈڈ کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد ہلاک

آپریشن رد الفتنہ 3: قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کواڈ کاپٹر کاروائی، انڈین فنڈڈ کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پشت پناہی حاصل کرنے والے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی ’آپریشن رد الفتنہ 3‘ کے تحت جدید کواڈ کاپٹر کی مدد سے کی گئی، جس کے نتیجے میں ملک دشمن عناصر کو بھاری نقصان پہنچا۔

دوسری جانب ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مؤثر جوابی کارروائی میں 12 خوارج اور افغان طالبان کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار ہدایت امان نے جامِ شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 10 اکتوبر 2026 کو ضلع کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب خوارج کے ایک گروہ نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی، جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی ناکام بنا دی ، 12 خوارج اور افغان طالبان ہلاک،نائب صوبیدار وطن پر قربان

آئی ایس پی آر کے مطابق دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کو سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کا نشانہ بنایا۔ اس دوران افغان طالبان کی سرحدی پوسٹوں سے بھی دراندازی کرنے والے خوارج کی مدد کے لیے فائرنگ کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے میں درست اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 12 خوارج اور افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں نائب صوبیدار ہدایت امان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ شہید نائب صوبیدار کی عمر 40 سال تھی اور ان کا تعلق ضلع غذر سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار ہدایت امان کی شہادت وطن کے دفاع اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے اہلکاروں کی قربانیوں کا ایک اور ثبوت ہے۔

Related Articles