اسلام آباد کا عالمی درجہ بندی میں نمایاں مقام، لندن اور پیرس بھی پیچھے

اسلام آباد کا عالمی درجہ بندی میں نمایاں مقام، لندن اور پیرس بھی پیچھے

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد نے عالمی معیارِ زندگی کی درجہ بندی میں کئی بڑے بین الاقوامی شہروں سے زیادہ اسکور حاصل کیا ہے۔

نمبیوکے 2026 کے وسط سال کے کوالٹی آف لائف انڈیکس کے مطابق اسلام آباد نے 140.7 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ پیرس 138.8، نیویارک 137.3 اور لندن 135.8 پوائنٹس کے ساتھ اس سے نیچے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک رات میں تعمیر ہونے والا اہرام؟ مایا تہذیب کی پراسرار داستان

میڈیا رپورٹ میں اسلام آباد کو کوالالمپور، بڈاپسٹ اور جوہانسبرگ جیسے شہروں سے بھی آگے دکھایا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی مختلف شہروں میں معیارِ زندگی سے متعلق عوامل کے جائزے پر مبنی ہے۔

تاہم، اس درجہ بندی کو سمجھتے ہوئے یہ بات اہم ہے کہ نمبیوکا ڈیٹا بڑی حد تک صارفین کی جانب سے فراہم کردہ معلومات اور ان کے تاثرات پر مبنی ہوتا ہے۔ اس لیے اسے صرف سرکاری اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کردہ حتمی پیمانہ نہیں سمجھنا چاہیے۔

editor

Related Articles