سیکیورٹی فورسز کی میر علی میں کارروائی: 6 خوارج ہلاک، میجر شہید

راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے گزشتہ رات خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقے میر علی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران چھ خوارج کو جہنم واصل کردیا۔ تاہم اس کارروائی میں پاک فوج کے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم بھی شہید ہوگئے

آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ 29 سالہ میجر حمزہ اسرار کا تعلق راولپنڈی سے تھا اور وہ اپنے دستوں کی قیادت کر رہے تھے، جبکہ 26 سالہ سپاہی محمد نعیم کا تعلق نصیر آباد سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، میر علی کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ان کارروائیوں میں بہادری سے لڑتے ہوئے اپنے فرض کی تکمیل کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles