بلوچستان کے دور دراز علاقے میں جدید آئی ٹی ہب قائم، نوجوانوں کے لیے نئے مواقع

بلوچستان کے دور دراز علاقے میں جدید آئی ٹی ہب قائم، نوجوانوں کے لیے نئے مواقع

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ہب کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے، جسے علاقے کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑنے کی جانب اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔

یہ منصوبہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت حکومت بلوچستان، پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اب واٹس ایپ پر نامعلوم کال کرنے والا چھپ نہیں سکے گا، نیا فیچر متعارف

جدید آئی ٹی ہب کے قیام سے ڈیرہ بگٹی کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سیکھنے اور عملی تربیت حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ اس منصوبے کا مقصد مقامی نوجوانوں کی تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور انہیں ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ہے۔

مقامی طلبہ اور شہریوں نے آئی ٹی ہب کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے علاقے میں نوجوانوں کی تعلیم اور فنی مہارتوں کے فروغ کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

editor

Related Articles