رومانوی ہیرو سے خطرناک کردار تک، علی ظفر کا نیا انداز سامنے آگیا

رومانوی ہیرو سے خطرناک کردار تک، علی ظفر کا نیا انداز سامنے آگیا

پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر اپنی نئی ویب سیریز ’گینگز آف خراسان‘ میں ایک منفرد اور حیران کن کردار کے ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ ان کے نئے روپ کی پہلی جھلک سامنے آتے ہی مداحوں میں تجسس بڑھ گیا ہے۔

علی ظفر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویب سیریز کا ٹیزر شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنے کردار ’بوستان خان‘ کی تصویر بھی دکھائی۔اداکار نے تصویر کے ساتھ اپنے کردار کے انداز میں دلچسپ پیغام بھی لکھا، جس میں خبردار کیا کہ ان سے الجھنے کی کوشش نہ کی جائے، کیونکہ بوستان خان کی دنیا میں صرف اسی کے اصول چلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھگدڑ کیس میں نیا موڑ، مسٹر پتلو کو عدالت سے ریلیف مل گیا

ٹیزر میں علی ظفر گھنی مونچھوں اور چشمے کے ساتھ ایک سخت مزاج اور پراسرار شخصیت کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا یہ انداز ان کے ماضی کے رومانوی اور روایتی کرداروں سے بالکل مختلف ہے۔

علی ظفر کے اس نئے روپ نے سوشل میڈیا پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ بوستان خان ویب سیریز کا مرکزی کردار ہوگا، کہانی کا مخالف کردار یا پھر کوئی ایسی پیچیدہ شخصیت جو کہانی میں اہم موڑ لائے گی۔

تاہم ویب سیریز کی کہانی اور علی ظفر کے کردار سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ اس کے باوجود ان کی پہلی جھلک نے ناظرین کی دلچسپی بڑھا دی ہے اور مداح سیریز کی ریلیز کے منتظر ہیں۔

editor

Related Articles