سگریٹ مافیا کی دیدہ دلیری، ایف بی آر ٹیم سے ضبط شدہ مال چھین لیا

سگریٹ مافیا کی دیدہ دلیری، ایف بی آر ٹیم سے ضبط شدہ مال چھین لیا

بہاولپور میں غیر قانونی سگریٹ کی ترسیل میں ملوث افراد نے مبینہ طور پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ان لینڈ ریونیو ٹیم پر حملہ کردیا، اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام کو اطلاع ملی تھی کہ گاڑی نمبر AHE 895 کے ذریعے غیر قانونی سگریٹ منتقل کیے جا رہے ہیں۔ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو روک لیا اور اس میں موجود سگریٹ کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا۔

کارروائی کے دوران مزاحمت، 15 کارٹن واپس چھین لیے گئے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران مشتبہ افراد کے ایک گروہ نے شدید مزاحمت کی، سرکاری اہلکاروں پر حملہ کیا اور کارروائی میں رکاوٹ ڈالی۔

ملزمان مبینہ طور پر ضبط کیے گئے سگریٹ کے تقریباً 15 کارٹن زبردستی واپس لے گئے۔ ان کارٹنوں میں مارون، ہونڈا اور پائن برانڈز کے سگریٹ شامل تھے۔

نوجوان آگے آئیں،حکومت مواقع فراہم کرے گی،محسن نقوی کا کاروباری طبقے کو پیغامیہ بھی پڑھیں:

15 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ان لینڈ ریونیو حکام کی شکایت پر بہاولپور کے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں سرکاری امور میں مداخلت، اہلکاروں پر حملہ، دھمکیاں دینے اور قانونی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 382، 342، 186، 355، 148، 149 اور 506 بی کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں اعظم، شہزاد، محمد علی، طارق علی، مشتاق احمد اور طالب رسول بھی شامل ہیں۔

اس واقعے نے ایک بار پھر غیر قانونی سگریٹ کے کاروبار کے خلاف کارروائی کرنے والے سرکاری اداروں کو درپیش مشکلات اور اہلکاروں کی سکیورٹی کے حوالے سے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

editor

Related Articles