قتل چھپانے کی کوشش ناکام، مقتول کے خوابوں نے ملزم کو تھانے پہنچا دیا

قتل چھپانے کی کوشش ناکام، مقتول کے خوابوں نے ملزم کو تھانے پہنچا دیا

بھارت میں ایک شخص اپنے مقتول دوست کے خوابوں سے اس قدر خوفزدہ ہوا کہ بالآخر خود ہی تھانے پہنچ کر قتل کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹر کے شہر ڈومبویلی کے علاقے موتھا گاؤں میں پیش آیا، جہاں 9 اکتوبر کو وشال کدم اور پربھو کارکاڈے نامی 2 قریبی دوست ایک ساتھ بیٹھ کر شراب پی رہے تھے۔ اس دوران معمولی بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس پر پربھو نے طیش میں آکر وشال کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔

قتل کے بعد ملزم نے اپنے مالک مکان سندیش مہاترے کی مدد سے لاش ایک بوری میں بند کی اور رات کے وقت اسے نالے کے قریب ویران مقام پر پھینک دیا تاکہ جرم کے شواہد چھپائے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرویو میں نوجوان کی انوکھی فرمائش، کمپنی کا ملازمت دینے سے انکار

ملزم نے ابتدا میں شہر سے فرار ہونے کا منصوبہ بنایا، لیکن قتل کے بعد اسے مسلسل 20 راتوں تک اپنے مقتول دوست کے خواب آتے رہے۔ اس خوف اور ذہنی پریشانی کے باعث وہ سکون سے سو بھی نہیں پا رہا تھا۔

بالآخر پچھتاوے اور ذہنی دباؤ سے تنگ آکر پربھو خود ہی تھانے پہنچ گیا اور پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ اعتراف جرم کے دوران وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔

پولیس نے مرکزی ملزم پربھو کارکاڈے اور لاش ٹھکانے لگانے اور شواہد چھپانے میں مدد دینے والے اس کے مالک مکان سندیش مہاترے کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

editor

Related Articles