فٹبال میچ کے دوران خوفناک ٹکر، معروف کھلاڑی زندگی کی بازی ہار گیا

فٹبال میچ کے دوران خوفناک ٹکر، معروف کھلاڑی زندگی کی بازی ہار گیا

میچ کے دوران حریف گول کیپر سے خوفناک ٹکر، اسپینش فٹبالر جیسس ڈی میگوئل جان کی بازی ہار گئے۔

اسپین کے معروف فٹبالر جیسس ڈی میگوئل میچ کے دوران پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اسپین کے سیکنڈ ڈویژن کے ایک فٹبال میچ کے دوران پیش آیا، جہاں جیسس ڈی میگوئل کی حریف ٹیم کے گول کیپر سے زور دار ٹکر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:ویزا تنازع ختم، حمزہ نذر دوبارہ کرکٹ کے میدان میں اترنے کو تیار

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تصادم کے نتیجے میں فٹبالر کے سر اور سینے پر شدید چوٹیں آئیں۔ انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم ان کی حالت تشویش ناک رہی۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔ حادثے کے بعد ریفری نے مخالف ٹیم کے گول کیپر کو ڈی میگوئل سے ٹکرانے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔

editor

Related Articles