وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پسماندہ اضلاع کے طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے پسماندہ اضلاع کے طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اسکالرشپس کیلئے 10کروڑ روپے کی اضافی رقم دے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی بنیادی رقم بڑھا کر 2 ارب 40 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ صوبے میں تعلیم کارڈ کیلئے 2ارب روپے کا الگ سے فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے طلبا کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم سے متعلق اہم خبر آگئی

اس سے قبل حکومتِ پنجاب نےبھی نوجوانوں کیلئے بلاسود قرضے اور اسکالرشپس پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ تعلیم کے اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے بلاسود قرضوں کا پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت نوجوانوں کو تین کروڑ روپے تک کا قرض دیا جائے گا تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔

مریم نواز نے کہا کہ اسکالرشپ حاصل کرنے والے تمام طلبہ اور ان کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ یہ اسکالرشپس 100 فیصد میرٹ پر دیے گئے ہیں، کسی سفارش یا سیاسی تعلق کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اسکالرشپ پروگرام کو مزید توسیع دی جائے اور انٹرنیشنل اسکالرشپ پروگرام کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید لیپ ٹاپس کی فراہمی اور تعلیمی اداروں کے لیے بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ پنجاب میں ماحول دوست اقدامات کے تحت الیکٹرک بائیکس کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے اور چینی کمپنیوں کے تعاون سے الیکٹرک بائیکس کے یونٹس لگائے جارہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *