آپریشن عزمِ استحکام : ڈی آئی خان میں 5 خوارج کو جہنم واصل کرنیوالے آپریشن کا زخمی بہادر جوان جامِ شہادت نوش کر گیا

آپریشن عزمِ استحکام : ڈی آئی خان میں 5 خوارج کو جہنم واصل کرنیوالے آپریشن کا زخمی بہادر جوان جامِ شہادت نوش کر گیا

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ‘عزمِ استحکام’ وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خوارج کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق 24 اکتوبر کو زَرکانی (ڈی آئی خان) میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی ایک بڑی اور اہم کارروائی میں 5 خوارج جہنم واصل اور متعدد زخمی ہوئے ، خوارج کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا تھا ۔

سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارج کو جہنم واصل کر دیا، جبکہ متعدد خوارج زخمی بھی ہوئے ۔

آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے بہادر جوان جس کو سی ایم ایچ پشاور میں منتقل کیا گیا تھا، آج 25 اکتوبر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے ۔

یہ بھی پڑھیں : دعوے اور نعرے نہیں صرف کام ! خیبرپختونخوا میں انتظامیہ کا آپریشن جاری ، مردان کے نوشہرہ روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ

یہ کامیاب اور ٹارگٹڈ آپریشن اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے اور فورسز کے غازی جوان وطنِ عزیز کی سرحدوں اور کے پی کے امن کی حفاظت کے لیے دن رات بارڈرز پر سیسہ پلائی دیوار بن کر ڈٹے ہوئے ہیں اور دشمن کو ہر محاذ پر عبرت ناک شکست سے دوچار کر رہے ہیں۔

وطنِ عزیز کے دفاع اور ارضِ پاک کو خوارجیوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کی اس مقدس اور بے مثال جنگ میں جہاں دشمنوں کا صفایا کیا جا رہا ہے، وہی سیکیورٹی فورسز کے جیویں اور بہادر جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے شجاعت کی نئی داستانیں رقم کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کے عزم، جوانوں کے سرحدوں پر جاگتے پہروں اور شہیدوں کے مقدس لہو کی بدولت خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے ہدف کو ہر قیمت پر حاصل کیا جائے گا۔

ریاست کا واضح پیغام ہے کہ سرحد پار بیٹھ کر یا مقامی پناہ گاہوں کے ذریعے کے پی کا امن تباہ کرنے والے ہر خوارجی کو تباہی اور جہنم کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام وژن کے تحت خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں ۔

editor

Related Articles