وفاق کے ساتھ ہم آہنگی  خوش آئند، خیبرپختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا ، گورنر فیصل کنڈی

وفاق کے ساتھ ہم آہنگی  خوش آئند، خیبرپختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا ، گورنر فیصل کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وفاق کے ساتھ ہم آہنگی خیبرپختونخوا کے لیے خوش آئند ہے،صوبے کی خوش قسمتی ہے کہ ہم وفاق کے ساتھ ایک پیج پر آ گئے ہیں۔

انہوں نے صوابی میں پنج پیر اجتماع میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا، صوبے کو درپیش مسائل کا حل وفاق کے ساتھ مل کر ہی ممکن ہے، وفاق اور دیگر صوبوں کے ساتھ خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کا فروغ میری ترجیحات میں شامل ہے۔

گورنر کے پی نے مزید کہا کہ وفاق اور دیگر صوبوں کے ساتھ خوشگوار اور برادرانہ تعلقات کا فروغ میری ترجیحات میں شامل ہے ۔

تعلیم صحت کے شعبوں میں انقلاب 

ان کا کہنا تھا کہ  تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلاب لانا ہوگا، اداروں میں حقیقی بہتری کے لیے انقلابی اقدامات ناگزیر ہیں۔

قانون کا اطلاق سب سے پہلے خود پر لاگو کروں گا

 تجاوزات سے متعلق گفتگو کرتے  ہوئے گورنر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز اور قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، قانون کا اطلاق سب سے پہلے خود پر لاگو کروں گا، میڈیا کو تنقید برائے اصلاح کا مکمل حق حاصل ہے، مثبت تنقید سے اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دعوے اور نعرے نہیں صرف کام ! خیبرپختونخوا میں انتظامیہ کا آپریشن جاری ، مردان کے نوشہرہ روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ

امن و امان  کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی اور خوارج کے خلاف پوری قوم کو مل کر فیصلہ کن جنگ لڑنی ہوگی اوراس مقصد کے لیے چھ مہینے کا وقت بھی بہت زیادہ ہے۔

editor

Related Articles