قومی ٹیم کو اب تسلیم کرلینا چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کھیلنے کے قابل نہیں : احمد شہزاد

سابق بیٹر احمد شہزاد نے ملتان میں کھیلے جارہے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی ناقص بلے بازی اور سنگین غلطیوں کی نشاندہی کی اورسب کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد نے اپنے فیس بک پیج پر ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جارہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جن ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کے نام تک ہمیں معلوم نہیں وہ بھی ہوم گراؤنڈ پر اچھی بیٹنگ کر کے سنچریاں بنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ساجد خان کی اسپن گیندوں نے ویسٹ انڈیز کے بیٹرزکو پریشان کردیا

ان کا کہنا تھا کہ شان مسعود، بابر اعظم، کامران غلام سمیت سب نے ایک مرتبہ پھر غلطیاں دہرائیں اور پویلین لوٹے، کیا یہ پچ کا قصور ہے ؟۔ احمد شہزاد نے کہا کہ اب ہماری ٹیم کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کھیلنے کے قابل ہی نہیں اور نہ ہی یہ فارمیٹ اس کے بس کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کنگ نہیں انسان ہیں، قومی آل راؤنڈر شاداب خان

احمد شہزاد نے مزید کہا کہ ہوم گراؤنڈ اور مرضی کی پچ پر بھی کھلاڑیوں سے بیٹنگ نہیں ہورہی تو پھر ان کے لئے بہترین آپشن یہی ہے کہ ٹیسٹ میچ ہی نہ کھیلا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *