سالگرہ کے تحفے نے راتوں رات قسمت بدل دی، خاتون نے لاٹری میں بڑا انعام جیت لیا

سالگرہ کے تحفے نے راتوں رات قسمت بدل دی، خاتون نے لاٹری میں بڑا انعام جیت لیا

سالگرہ کے تحفے کے طور پر ملنے والے چند ڈالرز اکثر لوگ فضول خرچی یا چھوٹی موٹی خریداری میں اڑا دیتے ہیں، لیکن امریکی ریاست مشی گن کی ایک خاتون کے لیے یہی تحفہ تقدیر بدلنے کا سبب بن گیا۔

خالہ کے بھیجے گئے کارڈ میں موجود رقم نے انہیں راتوں رات ڈیڑھ لاکھ ڈالر (تقریباً ساڑھے چار کروڑ پاکستانی روپے) کا مالک بنا دیا۔

اوکلینڈ کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی 47 سالہ خاتون نے اپنی اس حیران کن جیت کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی سالگرہ سے کچھ دن پہلے ان کی خالہ نے مبارکباد کے کارڈ کے ساتھ کچھ رقم تحفے میں بھیجی تھی ،  انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ اس رقم سے تھوڑی تفریح کی جائے، چنانچہ انہوں نے اسی پیسے سے آن لائن لاٹری کارڈ خریدا۔

یہ بھی پڑھیں :جنوبی افریقہ میں 7.6 کلومیٹر طویل مال بردار ٹرین، عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
خاتون کے مطابق وہ ’لکی کوائنز ڈسکو پگ‘ نامی آن لائن گیم کھیل رہی تھیں اور انہوں نے 20 ڈالر کا بڑا داؤ لگانے کا فیصلہ کیا۔ جیسے ہی گیم ختم ہوا، اسکرین پر اتنی بڑی رقم کا انعام نمودار ہوا کہ ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

خاتون نے مسکراتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا: “جب اسکرین پر ڈیڑھ لاکھ ڈالر جیتنے کا پیغام چمکا تو مجھے اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آ رہا تھا۔ میں نے خود سے بار بار یہی کہا کہ یہ حقیقت نہیں ہو سکتی، شاید میں کوئی خواب دیکھ رہی ہوں۔”

یہ بھی پڑھیں : ویتنام میں درختوں کی خوشبو شہریوں کیلئے وبال بن گئی، حکومت کا درخت کاٹنے کا فیصلہ

حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے باقاعدہ طور پر اپنی انعامی رقم کا کلیم کر لیا ہے اور وہ اس غیر متوقع سالگرہ کے تحفے پر بے حد خوش ہیں۔

editor

Related Articles