انگلینڈ کے فاسٹ باولر مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کے فاسٹ باولر مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 36  سالہ مارک ووڈ نے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے 38 ٹیسٹ، 70 ون ڈے اور 38 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

مارک ووڈ نے 2015 میں انگلینڈ کی ٹیم میں جگہ بنائی اور اسی سال ایشیز سیریز جیتنے والی ٹیم کا حصہ بنے ، وہ  2019 کی ون ڈے ورلڈ کپ اور 2022 کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح ٹیموں میں بھی شامل رہے۔

2019 کے ورلڈ کپ میں انہوں نے 18 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2021-22 کی ایشیز سیریز میں 17 وکٹیں لے کر انگلینڈ کے نمایاں بولر رہے۔

2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں گھٹنے کی انجری کے بعد ووڈ کو سرجری کرانا پڑی ، گزشتہ ایشیز کے پہلے ٹیسٹ میں واپسی کے باوجود وہ دوبارہ زخمی ہوگئے۔

اپنے فیصلے سے متعلق مارک ووڈ نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا یہ بہترین وقت ہے ، کیریئر کے دوران کافی انجریز کا سامنا رہا، انگلینڈ کے لیے کھیلنا ہمیشہ ہی اچھا لگتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی20 کپتانی کیوں نہیں لینا چاہتے؟ شاداب خان نے وجہ بتا دی

مارک ووڈ ڈرہم کے لیے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ اور دیگر فرنچائز لیگز میں کھیل جاری رکھنے کے ساتھ براڈکاسٹنگ اور کوچنگ سے بھی وابستہ رہیں گے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مارک ووڈ کے اگلے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

editor

Related Articles