گلگت بلتستان کے خطے ہنزا سے تعلق رکھنے والی پاکستانی فائٹر منیشا علی نے انگولا میں منعقدہ ’آئی ایم ایم اے ایف‘ ڈیپانڈا اوپن ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں میزبان کھلاڑی کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا ہے۔
انگولا کے دارالحکومت لوانڈا میں کھیلے گئے ’آئی ایم ایم اے ایف‘ ڈیپانڈا اوپن ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں ہنزا کی منیشا علی نے میزبان ملک کی باصلاحیت فائٹر لیونیلا آئسابیل بلائی کو ناکوں چنے چبوا دیے<
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
👏👏👏👏👏👏👏👏👏👏
دیکھیں پاکستان کی بیٹیاں کیسے پاکستان کا نام روشن کر رھی ہیں ۔
منیشہ علی نے آج گولڈ میدل جیتا 🫡 pic.twitter.com/RUeZwgspOj
— S 💫 Sultan 💫 Shah 💫 (@s_shah77649) September 21, 2026
/h4>
میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی نے زبردست تحرک اور حواس پر قابو رکھتے ہوئے بہترین کھیل پیش کیا۔ مقابلے کے دوسرے ہی راؤنڈ میں منیشا نے انتہائی مہارت کے ساتھ ’اسٹینڈنگ گیلوٹین‘ موو کا استعمال کرتے ہوئے حریف کو سبمشن پر مجبور کر دیا اور ورلڈ کپ کا طلائی تمغہ پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا۔
گلگت بلتستان کا نیا نام اور عالمی پہچان
یہ شاندار کامیابی مکسڈ مارشل آرٹس (‘ایم ایم اے’) کی دنیا میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے اثر و رسوخ کا واضح ثبوت ہے۔ منیشا علی کی اس بین الاقوامی کامیابی نے گلگت بلتستان اور بالخصوص ہنزا کے خطے سے مارشل آرٹس کے ابھرتے ہوئے نئے ٹیلنٹ کو عالمی افق پر نمایا ں کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستانی فائٹرز چھا گئے
ہنزا کے عوام کے لیے یہ فتح فخر کا ایک اور بڑا لمحہ ہے، جہاں کی خواتین ایتھلیٹس مختلف کھیل کے میدانوں میں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر کے ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔
Hunza’s renowned fighter Manisha Ali has scripted history by defeating the African champion to win the gold medal in the IMMAF World Cup… The brave daughter of Gilgit-Baltistan has illuminated the country’s name on the global stage. pic.twitter.com/58vXCPvoLQ
— Pakistan Truth (@pakistantruth_) September 21, 2026


