ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1100 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 14 ہزار800 روپے ہوگئی۔ ملک میں دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 69 ہزار 890 ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت 2997 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر5 پیسے کم ہوکر 280 روپے 17 پیسے پر آگیا۔ گزشتہ ہفتے کے آخری روزکاروبار کے اختتام تک ڈالر 280 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔