مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ایل پی جی کی درآمدات میں اضافہ ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر45 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ا یل پی جی کی درآمدات پر725 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مد ت کے 498 ملین ڈالرکے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایل پی جی کی درآمدات پر فروری میں 83 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال فروری کے 63 ملین ڈالرکے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات کا حجم 10.70 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 10.57 ارب ڈالر کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ رہا۔