بینک آف پنجاب نے اٹلس ہونڈا کے اشتراک سے اپنے کریڈٹ کارڈ صارفین کے لیے ہونڈا پرائیڈر موٹر سائیکل آسان ماہانہ اقساط پر خریدنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔
اس پیشکش کے تحت بینک آف پنجاب کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز ہونڈا پرائیڈر 2 لاکھ 11 ہزار 900 روپے میں خرید سکتے ہیں، جبکہ قیمت کی ادائیگی کے لیے 3 ماہ سے 48 ماہ تک کے مختلف اقساطی منصوبے دستیاب ہوں گے۔
بینک کے مطابق مختلف مدت کے لیے ماہانہ اقساط درج ذیل ہوں گی:
3 ماہ: 70 ہزار 633 روپے ماہانہ
6 ماہ: 35 ہزار 317 روپے ماہانہ
12 ماہ: 21 ہزار 896 روپے ماہانہ
18 ماہ: 16 ہزار 10 روپے ماہانہ
24 ماہ: 13 ہزار 67 روپے ماہانہ
36 ماہ: 10 ہزار 124 روپے ماہانہ
48 ماہ: 8 ہزار 653 روپے ماہانہ
پیشکش کی نمایاں خصوصیت 3 ماہ اور 6 ماہ کے اقساطی منصوبوں پر صفر فیصد مارک اپ اور صفر فیصد پروسیسنگ فیس ہے، جس سے صارفین اضافی چارجز کے بغیر مقررہ مدت میں موٹر سائیکل کی ادائیگی کرسکیں گے۔
بینک آف پنجاب کے مطابق اقساطی سہولت کا مقصد صارفین کو اپنی مالی استطاعت اور ماہانہ بجٹ کے مطابق ہونڈا پرائیڈر خریدنے کا موقع فراہم کرنا ہے، تاکہ موٹر سائیکل کی مکمل قیمت ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے اسے مرحلہ وار ادا کیا جاسکے۔
یہ سہولت بالخصوص ان کریڈٹ کارڈ صارفین کے لیے قابلِ غور ہے جو موٹر سائیکل خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اپنی ادائیگی کو کئی ماہ میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔