صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات اور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کے لیے پاکستان سول ایوارڈز کا اعلان کردیا ہے، جن کے تحت مجموعی طور پر 355 افراد کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔
اعلان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو نشانِ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر احد چیمہ کو بھی نمایاں خدمات کے اعتراف میں نشانِ امتیاز سے نوازا جائے گا، جبکہ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے لیے بھی نشانِ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔
سول ایوارڈز حاصل کرنے والی شخصیات میں شوبز سے وابستہ معروف نام بھی شامل ہیں۔
اعلان کے مطابق گلوکارہ ترنم ناز اور اداکارہ نشو بیگم کو ستارۂ امتیاز دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ اداکار افتخار ٹھاکر کو بھی ستارۂ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
اداکارہ غزالہ کیفی کے لیے تمغۂ حسنِ کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق سول ایوارڈز مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات، کارکردگی اور ملک و قوم کے لیے قابلِ ذکر خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر 355 افراد کو اعزازات سے نوازا جائے گا، جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔