چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180روپے جبکہ چینی کی اوسط قیمت 168روپے فی کلو ہے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کی شرح میں کمی کا دعویٰ، 10 اشیاء مہنگی، 10 سستی ہو گئیں

کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں ایک روپے 61 پیسے کی کمی ہوئی ۔ ملک میں چینی کی اوسط قیمت 168روپے 80 پیسے فی کلو پر آگئی ہے۔

گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 170 روپے 41 پیسے فی کلو تھی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی ریٹیل قیمت 164 روپے فی کلو مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

editor

Related Articles