میرپور میں پرامن اور کامیاب الیکشن بھارت کو ہضم نہ ہوا ،بھارتی میڈیا آزاد کشمیر میں گھناونا پروپیگنڈا کرنے لگا

میرپور میں پرامن اور کامیاب الیکشن بھارت کو ہضم نہ ہوا ،بھارتی میڈیا آزاد کشمیر میں گھناونا پروپیگنڈا کرنے لگا

میرپور میں پرامن اور کامیاب انتخابات ہضم نہ ہونے پر بھارتی میڈیا آزاد کشمیر سے متعلق گھناؤنا پروپیگنڈا چلانے لگا۔

بھارتی میڈیا نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مارچ پر فائرنگ کا جھوٹا پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے حالانکہ فائرنگ اور حملے ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے ہی کئے ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں :سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی خفیہ ایجنسی را کا سہولت کار گرفتار،تہلکہ خیز انکشافات

سکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا کے اس منفی پرو پیگنڈے کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔ان کے مطابق گودی میڈیا نے ہمیشہ مذموم سازش کے تحت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے پھیلائے ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں نے بھارتی ایما پر الیکشن کو سبوثاژ کرنے کے لئےشہر پر چڑھائی کی اور چیک پوسٹ پربھی حملہ کیا ۔

 یہ بھی پڑھیں :کنڑ میں تعلیمی ادارے پر حملے کے دعوے بے بنیاد قرار، وزارت اطلاعات نے افغان و بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

شر پسندوں کے حملے میں رینجرز کا ایک اہلکار شہید اور 3پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔ سکیورٹی فورسز نے شرپسندوں کاحملہ ناکام بنا دیا ہے جبکہ اب بھارتی میڈیاسامنے آگیا اور منفی   پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے ۔

editor

Related Articles