پاکستان انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے بڑی خوشخبری، پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ

پاکستان انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے بڑی خوشخبری، پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی پر نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔

ملاقات کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اہم اعلان بھی سامنے آیا۔ پی سی بی نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ شاہد انور کے مطابق انگلینڈ میں ٹیم کی اچھی کارکردگی کے بعد چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ملاقات کے لیے مدعو کیا۔ انہوں نے نوجوان کرکٹرز سے انفرادی طور پر ملاقات کی اور انگلینڈ میں ان کی کارکردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم نے بابراعظم کے ٹیسٹ کپتانی قبول کرنے کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا

محسن نقوی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا مقصد انہیں مزید محنت اور بہتر کارکردگی کے لیے حوصلہ دینا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب نوجوان کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کو تسلیم کیا جائے گا اور انہیں اس کا صلہ ملے گا تو ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف نے ملاقات کے دوران کہا کہ ملتان میں گزشتہ 2 برس کے دوران منعقد کیے گئے انڈر 19 ترقیاتی کیمپوں سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوا۔

ان کے مطابق ان کیمپوں نے نوجوان کرکٹرز کی تیاری اور کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آئے۔ فرحان یوسف نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی سے ملاقات اور پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس ملنے کا فیصلہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

editor

Related Articles