ٹرمپ نے ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کیلئے کس مسلم ملک سے مدد مانگی؟

ٹرمپ نے ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کیلئے کس مسلم ملک سے مدد مانگی؟

قطر میں ایرانی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ اسرائیل ایران جنگ بندی کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ اور وینس نے اسرائیل ایران جنگ بندی کی تجویز پر قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات کی، ٹرمپ نے امیر قطر کو بتایا کہ اسرائیل جنگ بندی کے لیے متفق ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے امیر قطر سے کہا کہ ایران کو جنگ بند پر راضی کرنے میں مدد کریں اور پھر قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو میں انہیں امریکی جنگ بندی کی تجویز پر متفق کر لیا۔

واضح رہے کہ صدرٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کو مبارک ہو! اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگلے 6 گھنٹے میں ایران اور اسرائیل اپنے جاری مشن مکمل کریں گے، اگلے 12 گھنٹے میں جنگ کو ختم سمجھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ کا صدر ٹرمپ کے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے دعوے پر ردعمل سامنے آگیا

امریکی صدر کے جنگ بندی کے اعلان کے بعد وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے پیر کی سہہ پہر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے فون پر بات کی جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس، روبیو اور وٹکوف نے ایرانیوں سے براہ راست اور بالواسطہ بات کی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے اعلان پر صدرٹرمپ نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے شاندار دن ہے،جنگ بندی لامحدود ہے، امید ہے یہ ہمیشہ کے لیے قائم رہےگی۔

دوسری جانب سینیئر ایرانی عہدیدار کاکہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تجویزکو قبول کرلیا۔ ایران قطر کی ثالثی اور امریکی تجویز پر اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر رضامند ہے۔

مزید پڑھیں: ایران نے اسرائیل سے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی

اس کے علاوہ اسرائیل کی جانب سے بھی اب تک جنگ بندی کے حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *