جی ہاں، شہری اب گھر بیٹھے نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے متعلقہ یونین کونسل میں پیدائش اور وفات کی آن لائن اندراج کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت درج ذیل اضلاع میں فراہم کر دی گئی ہے:
چکوال (71 یونین کونسلز) جہلم (44 یونین کونسلز) ننکانه صاحب (65 یونین کونسلز)
درکار دستاویزات:
پیدائش کے لیے: بچے کی معلومات، والدین کا شناختی کارڈ، اسپتال یا دائی کا سرٹیفیکیٹ (اگر دستیاب ہو)
وفات کے لیے: فوت شدہ فرد کی معلومات، ڈاکٹر یا اسپتال کی طرف سے جاری کردہ وفات کا سرٹیفیکیٹ (اگر ہو)
نادرا کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت بہت جلد یہ سہولت پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔
اس سے قبل نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کیلیے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنا دیا۔
نادرا کی طرف سے جاری کیے گئے ایک نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب وراثتی جائیداد پاکستان کے کسی بھی صوبے میں ہو، قانونی ورثا اس کا جانشینی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی درخواست اسلام آباد سمیت ملک کے چاروں صوبوں (پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا) اور گلگت بلتستان میں نادرا دفاتر اور دیگر مقامات پر قائم 186 جانشینی سہولت مراکز یا سکسیشن فیسلیٹیشن یونٹس پر جمع کرا سکتے ہیں۔
اسی طرح قانونی ورثا کی بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت بھی مزید بہتر بنا دی گئی ہے اور اب یہ کارروائی کسی بھی مقررہ قریبی مرکز میں جا کر مکمل کی جا سکتی ہے یا قانونی ورثا اس مقصد کیلیے نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔