پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا گیا ہے ، حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں، جس کے بعد مہنگائی کا دباو مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا، تاہم طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 324 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ لائٹ ڈیزل آئل 12 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 279 روپے 55 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ تبدیلیاں 12 ستمبر سے 14 ستمبر تک نافذ العمل رہیں گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پہلے ہی شہریوں کے بجٹ پر پڑ رہے ہیں، ایسے میں مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے بجائے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔