بھارت کے ایک سرکاری ہسپتال میں مریض کی ٹوٹی ٹانگ کے علاج کا ایسا انوکھا طریقہ سامنے آیا جس نے سب کو حیران کردیا! ڈاکٹروں نے پلاسٹر کرنے کے بجائے ٹانگ پر گتہ باندھا اور مریض کو گھر بھیج دیا۔
بھارت کے سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ کو جوڑنے کیلئے پلاسٹر کے بجائے گتہ باندھ کر گھر بھیج دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے علاقے ہولاس گنج میں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوئے ، انہیں فوری طور پر سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انتظامیہ کی غفلت کے باعث دونوں نوجوانوں کی ٹانگوں پر پلاسٹر کے بجائے گتہ(کارڈ بورڈ) باندھ دیا گیا۔
اس واقعے پر ریاست کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے حکومت پر شدید تنقیدکرتے کہا کہ ریاست کا محکمہ صحت خود آئی سی یو میں چلا گیا ہے، دارالحکومت سے تھوڑے ہی فاصلے پر واقع سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو پلاسٹر جیسی بنیادی طبی سہولت تک میسر نہیں ہے، کیا بہار کی مالی حالت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ اب حکومت کے پاس ہسپتال میں فریکچر پر پلاسٹر لگوانے کے بھی پیسے نہیں بچے؟ ۔
ہسپتال کے انچارج سپرنٹنڈنٹ چندر شیکھر آزاد نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ نے انچارج سول سرجن مینا کماری اور دیگر حکام کو طلب کر کے ان سے جواب طلبی کی اور اس واقعے کی تحقیقات کے احکامات بھی جاری کر دیے۔