فلیٹ ٹائر کی ٹینشن ختم، چند منٹ میں ہوا بھرنے والی ڈیوائس نے سب کو حیران کردیا

فلیٹ ٹائر کی ٹینشن ختم، چند منٹ میں ہوا بھرنے والی ڈیوائس نے سب کو حیران کردیا

گاڑی چلاتے ہوئے اچانک ٹائر فلیٹ ہوجائے اور آس پاس کوئی پٹرول پمپ یا سڑک کنارے مدد دستیاب نہ ہو تو چند منٹ بھی مشکل محسوس ہوتے ہیں،  ایسے ڈرائیورز کیلئے ایک نئی وائرلیس ٹائر انفلیٹر ڈیوائس TireHero™ سامنے آئی ہے، جو کمپنی کے مطابق مکمل فلیٹ ٹائر میں تقریباً 4 منٹ میں 35 PSI تک ہوا بھر سکتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کمپیکٹ ڈیوائس بلٹ اِن ری چارج ایبل بیٹری کے ساتھ آتی ہے،  اس لیے اسے استعمال کرنے کیلئے بجلی کے تار یا گاڑی کے سگریٹ لائٹر سے کنکشن کی ضرورت نہیں رہتی۔

ایک چارج میں کئی ٹائرز کیلئے استعمال

TireHero™ میں 6000 mAh کی ری چارج ایبل بیٹری دی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق مکمل چارج ہونے کے بعد یہ ڈیوائس 3 مکمل فلیٹ ٹائرز میں ہوا بھر سکتی ہے، جبکہ 5 ٹائرز کا پریشر پورا کرنے کیلئے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

یہ خصوصیت طویل سفر کرنے والے ڈرائیورز کیلئے خاص طور پر کارآمد ہوسکتی ہے،  اسی طرح ہنگامی صورتحال میں، جہاں فوری طور پر پٹرول پمپ یا روڈ سائیڈ اسسٹنس نہ مل رہی ہو، یہ ڈیوائس وقتی مدد فراہم کرسکتی ہے۔

گاڑی کے علاوہ بھی دیگر کام

TireHero™ صرف کار کے ٹائر کیلئے محدود نہیں۔ کمپنی کے مطابق اس کے ساتھ مختلف نوزل اٹیچمنٹس دیے جاتے ہیں، جن کی مدد سے موٹر سائیکل اور سائیکل کے ٹائر، اسکوٹر کے ٹائر، باسکٹ بال، ایئر میٹریس، پول فلوٹس اور وہیل بیرو کے ٹائر سمیت دیگر ہوا رکھنے والی اشیا میں بھی ہوا بھری جاسکتی ہے۔

یوں ایک ہی ڈیوائس مختلف ضروریات کیلئے استعمال ہوسکتی ہے اور صارفین کو الگ الگ پمپس رکھنے کی ضرورت کم ہوسکتی ہے۔

ایمرجنسی میں پاور بینک بھی کام آئے گا

ڈیوائس میں ٹائر انفلیٹر کے ساتھ USB پورٹ بھی موجود ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کے ذریعے ضرورت کے وقت موبائل فون چارج کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیا آئی فون چھوڑیں، اسی بجٹ میں گاڑی لے لیں! پاکستانیوں کیلئے 5 آپشنز سامنے آگئے

مثلاً اگر سفر کے دوران ٹائر فلیٹ ہونے کے ساتھ موبائل فون کی بیٹری بھی ختم ہونے کے قریب ہو تو پاور بینک فیچر فون کو چارج کرنے میں مدد دے سکتا ہے ، اس طرح ہنگامی صورتحال میں رابطے، جی پی ایس اور دیگر ضروری سہولیات برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

رات کے وقت ایل ای ڈی لائٹ کی سہولت

TireHero™ میں ایل ای ڈی فلیش لائٹ اور ایمرجنسی لائٹنگ موڈ بھی موجود ہے۔ اس کا مقصد رات کے وقت ٹائر میں ہوا بھرتے ہوئے ڈرائیور کو روشنی فراہم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ تاریک سڑک یا ہائی وے پر ایمرجنسی کی صورت میں یہ لائٹ دیگر گاڑیوں کو بھی ڈرائیور یا گاڑی کی موجودگی سے آگاہ کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

ٹائر پریشر چیک کرنے کی سہولت

یہ ڈیوائس صرف فلیٹ ٹائر میں ہوا بھرنے تک محدود نہیں۔ کمپنی کے مطابق اسے ٹائر پریشر چیک کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

صارف مطلوبہ PSI مقرر کرنے کے بعد ڈیوائس شروع کرسکتا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مقررہ پریشر تک پہنچنے پر یہ خودکار طور پر کام روک دیتی ہے،  اس سے ٹائر میں ضرورت سے زیادہ ہوا بھرنے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مناسب ٹائر پریشر گاڑی کی کارکردگی اور ڈرائیونگ سیفٹی کیلئے اہم سمجھا جاتا ہے۔ کم پریشر والے ٹائر زیادہ گرم ہونے کے ساتھ تیزی سے گھس بھی سکتے ہیں۔

وائرلیس ڈیزائن اور کمپیکٹ سائز

روایتی کار ٹائر انفلیٹرز میں عموماً گاڑی کے پاور ساکٹ یا سگریٹ لائٹر سے تار کے ذریعے کنکشن کرنا پڑتا ہے۔ اس کے برعکس TireHero™ کو وائرلیس اور ری چارج ایبل ڈیوائس کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اسے USB کیبل کے ذریعے گھر پر چارج کیا جاسکتا ہے اور پھر گاڑی کے گلوو باکس، سینٹر کنسول یا دروازے کی جیب میں رکھا جاسکتا ہے۔ اس کا سائز تقریباً پانی کی بوتل جتنا بتایا گیا ہے، جس کے باعث اسے گاڑی میں رکھنا نسبتاً آسان ہوسکتا ہے۔

کیا یہ واقعی سڑک کنارے مدد کا متبادل بن سکتی ہے؟

TireHero™ کو بنیادی طور پر ایسی ہنگامی صورتحال کیلئے پیش کیا گیا ہے جہاں ڈرائیور اچانک فلیٹ ٹائر کے باعث پھنس جائے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ڈیوائس کی مدد سے ڈرائیور چند منٹ میں خود ٹائر میں ہوا بھر کر دوبارہ سفر شروع کرسکتا ہے۔

اس کے باوجود وائرلیس استعمال، پاور بینک،ایل ای ڈی لائٹ اور مختلف اشیا میں ہوا بھرنے جیسی خصوصیات اسے ڈرائیورز کیلئے ایک دلچسپ ایمرجنسی ٹول بنا سکتی ہیں، خاص طور پر ان افراد کیلئے جو طویل سفر کرتے ہیں۔

editor

Related Articles