25 ہزار والے پرائز بانڈز نے کس کی قسمت بدل دی؟ قرعہ اندازی کے نتائج آگئے

25 ہزار والے پرائز بانڈز نے کس کی قسمت بدل دی؟ قرعہ اندازی کے نتائج آگئے

قومی بچت نے 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی 10 ستمبر 2026 کو کوئٹہ میں ہونے والی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کردیے ہیں۔

 قرعہ اندازی میں کئی بانڈ ہولڈرز کی قسمت چمک گئی، جبکہ پہلے انعام کے 2 خوش نصیب افراد کو 3،3 کروڑ روپے ملیں گے۔

پہلے انعام کے 2 خوش نصیب کون؟

قرعہ اندازی کے مطابق 25 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کا پہلا انعام 2 بانڈ ہولڈرز نے جیتا ہے ،  پہلے انعام کی مالیت 3 کروڑ روپے فی انعام مقرر ہے۔

قومی بچت کے مطابق پہلے انعام کے لیے کامیاب قرار پانے والے پرائز بانڈ نمبرز 151975 اور 154149 ہیں،  دونوں کامیاب بانڈ ہولڈرز کو 3،3 کروڑ روپے کا انعام دیا جائے گا۔

اسی طرح قرعہ اندازی میں 5 بانڈ ہولڈرز نے دوسرا انعام بھی اپنے نام کیا ہے۔ دوسرے انعام کی مالیت ایک کروڑ روپے فی انعام ہے۔

دوسرے انعام کے لیے کامیاب پرائز بانڈ نمبرز 322522، 428227، 501842، 579060 اور 647138 ہیں، یوں پانچوں کامیاب بانڈ ہولڈرز کو ایک ایک کروڑ روپے ملیں گے۔

700 بانڈ ہولڈرز بھی انعامی فہرست میں شامل

قرعہ اندازی میں تیسرے انعام کے تحت مجموعی طور پر 700 بانڈ ہولڈرز کامیاب قرار پائے ہیں۔ تیسرے انعام کی مالیت 3 لاکھ روپے فی انعام مقرر کی گئی ہے۔

قومی بچت نے تیسرے انعام کے تمام 700 کامیاب پرائز بانڈ نمبرز کی مکمل فہرست بھی جاری کردی ہے، جس سے بانڈ ہولڈرز اپنے نمبرز چیک کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی شہری کی قسمت چمک گئی، ابوظہبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی

پرائز بانڈ رکھنے والے شہریوں کیلئے یہ قرعہ اندازی خاص اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ ایک ہی قرعہ اندازی میں بڑی تعداد میں بانڈ ہولڈرز کو انعامات حاصل ہوئے ہیں۔

انعامی رقم پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟

دوسری جانب قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے بانڈ ہولڈرز کو ملنے والی انعامی رقم پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے قوانین کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس بھی لاگو ہوگا۔

ایف بی آر کے ضوابط کے مطابق ٹیکس فائلرز کی انعامی رقم سے 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی ، جبکہ نان فائلرز کیلئے یہ شرح 30 فیصد ہوگی ، کامیاب بانڈ ہولڈرز کو انعامی رقم وصول کرتے وقت متعلقہ ٹیکس کٹوتی کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔

editor

Related Articles