یو ایس اوپن ٹینس: ورلڈ نمبرون ارینا سبالینکا کو شکست، ایلینا ریباکینا نے ٹائٹل جیت لیا

یو ایس اوپن ٹینس: ورلڈ نمبرون ارینا سبالینکا کو شکست، ایلینا ریباکینا نے ٹائٹل جیت لیا

یو ایس اوپن ٹینس ٹائٹل قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے اپنے نام کرلیا،انہوں نے فائنل میں عالمی نمبرون بیلاروس کی ارینا سبالینکا کو 1-2  سیٹس سے شکست دی۔

 تفصیلات کے مطابق انہوں نے یو ایس اوپن کے فائنل میں عالمی نمبر ایک اور دو بار کی دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا کو سخت مقابلے کے بعد4-6 ، 7-5 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

انجری اور عالمی نمبر ایک بننے کے دباؤ کے باوجود ریباکینا کی شاندار واپسی

فائنل سے قبل نیویارک میں ریباکینا اپنی بہترین فارم میں نظر نہیں آئی تھیں، تاہم گزشتہ دو ہفتے ان کے کیریئر کی سب سے بڑی ذہنی مضبوطی کا مظہر ثابت ہوئے ، ٹورنامنٹ سے قبل اچیلز انجری نے انہیں ایک ہفتے تک کھیل سے دور رکھا اور شرکت بھی مشکوک ہوگئی تھی، جبکہ عالمی نمبر ایک بننے کا دباؤ بھی ان کے سامنے تھا۔

 اس کے باوجود دوسرے ہفتے میں مسلسل چار گرینڈ سلام یا اولمپک چیمپئنز کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے ہر رکاوٹ کو شاندار انداز میں عبور کرلیا۔

فائنل میں شکست، سبالینکا نے غصے میں ریکٹ توڑ دیا

فائنل میں شکست کے بعد ارینا سبالینکا نے ریکٹ توڑ دیا جس پر انہیں بھاری جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارینا سبالینکا کے ریکٹ توڑنے پر 50 ہزار ڈالرز تک جرمانے کا امکان ہے جبکہ 2 خلاف ورزیوں کے باعث مجموعی طور پر 70 ہزار ڈالرز تک جرمانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریکٹ توڑنے پر بھاری جرمانہ، سبالینکا مزید کارروائی کی زد میں

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمرہ آپریٹر سے مبینہ بدتمیزی کے باعث بھی ارینا سبالینکا مزید کارروائی کی زد میں ہوں گی، بار بار ریکٹ توڑنے پر سبالینکا پر اضافی جرمانے کا بھی خدشہ ہے۔

ارینا سبالینکا نے کہا ہے کہ گرینڈ سلم فائنل ہارنے کے بعد جذبات قابو کرنا بہت مشکل تھا اور ریکٹ توڑ کر غصہ اور مایوسی باہر نکالی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے جذبات اندر رکھتی تو صورتحال زیادہ خراب ہو سکتی تھی اور 3 مسلسل یو ایس اوپن ٹائٹلز کی کوشش ناکام ہونے پر شدید مایوسی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈیوس کپ میں شکست پر ٹینس کے بادشاہ رافیل نڈال کے کیریئر کا اختتام

یو ایس اوپن کا فائنل ریباکینا کی شاندار کامیابی کے ساتھ ساتھ سبالینکا کی جذباتی شکست کے باعث بھی توجہ کا مرکز بن گیا،  ایک جانب ریباکینا نے مشکل حالات پر قابو پاتے ہوئے بڑا اعزاز اپنے نام کیا تو دوسری جانب سبالینکا کو مسلسل تیسری مرتبہ یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کا خواب ادھورا رہنے پر شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

editor

Related Articles