ٹرمپ نے میئر لندن صادق خان کو بدترین میئر قرار دیدیا

ٹرمپ نے میئر لندن صادق خان کو بدترین میئر قرار دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان پر ایک بار پھر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں دنیا کے بدترین میئرز میں شمار کیا، برطانیہ کے حالیہ دورے کے بعد واپسی پر ایئر فورس ون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ شاہی دعوت میں صادق خان کو ان کے ذاتی اصرار پر مدعو نہیں کیا گیا۔

  ان کا کہنا تھا میں نہیں چاہتا تھا کہ صادق خان اس تقریب میں شریک ہوں مجھے انہیں وہاں دیکھنا پسند نہیں تھا، صادق خان اس تقریب میں شرکت کے خواہش مند تھے۔

یہ خبربھی پڑھیں :ٹرمپ کے اعزاز میں برطانیہ کے شاہی خاندان کا عشائیہ، میئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہ کرنے کی بڑی وجہ؟

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ لندن میں جرائم کی شرح تشویش ناک حد تک زیادہ ہے اور اسی وجہ سے وہ ایک طویل عرصے سے لندن کے میئر کے ناقد ہیں، ان کے بقول صادق خان کی کارکردگی لندن کے عوام کے لیے کسی طور سودمند ثابت نہیں ہو رہی اور وہ دنیا کے ناکام ترین میئرز میں شمار ہوتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں بھی چند شہروں کے میئرز کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے لیکن انہوں نے یقین دلایا کہ وہ شکاگو جیسے شہروں کو ناکامی کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔

ٹرمپ کے ان بیانات نے ایک مرتبہ پھر لندن اور واشنگٹن کے درمیان سیاسی اور سفارتی سطح پر گرما گرمی پیدا کر دی ہے، کیونکہ اس سے قبل بھی وہ متعدد بار صادق خان پر ذاتی حملے کر چکے ہیں۔

editor

Related Articles