نیب کا زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ

نیب کا زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا  ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے اس حوالے سے باضابطہ نیلامی اشتہار جاری کردیا ہے  جس کے مطابق  یکم اکتوبر کو دن 11 بجے میونسپل دفتر جنڈ میں یہ نیلامی  کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈ انویسٹی گیشن ونگ کے احکامات پر کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پلاٹ خریدیں بغیر کسی فراڈ کے ، وہ بھی صرف ایک کلک سے !نیب کا اہم اقدام

زلفی بخاری کی نیلام کی جانے والی اراضی میں ایک رقبہ 771 کنال 9 مرلے اور دوسرا رقبہ 25 کنال 7 مرلے پر مشتمل ہے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ ذلفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، گاڑی اور گھر آسان قرضے پر حاصل کریں

یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیداد ریفرنس کے ساتھ منسلک کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

editor

Related Articles